سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے
نائب صدر راہل گاندھی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی برسی
پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر راہل گاندھی نے محترمہ اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے
پارٹی ہیڈکوارٹر سے
اندرا گاندھی میموریل میوزیم تک مارچ نکالی۔
مسٹر گاندھی پارٹی کے سینئر رہنماؤں غلام نبی آزاد، آنند شرما اور کچھ دیگر
رہنماؤں کے ساتھ کانگریس ہیڈکوارٹر 24، اکبر روڈ سے اندرا گاندھی میموریل
میوزیم (ایک صفدر جنگ روڈ) تک پیدل پہنچے اور محترمہ گاندھی کو خراج عقیدت
پیش کیا۔